ہم نے بے پناہ کوشش کی عافیہ صدیقی کو واپس لائیں: اسحاق ڈار

Mar 07, 2024 | 15:34:PM
 ہم نے بے پناہ کوشش کی عافیہ صدیقی کو واپس لائیں: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے،کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ عافیہ کو واپس بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں، نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے،اسحاق ڈار  نے کہا کہ موجودہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے میری اس پر تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہم نے اس کے کافی سلوشن دیئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ واپس آئیں، جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نے اتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے، ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس حوالے سے پوری سفارتی کوشش  کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی، تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کےرشتہ داروں نےپانسہ پلٹ دیا