کارتک آریان کی ڈیلاس میں ہولی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 07, 2023 | 12:15:PM
بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے امریکا کے شہر ڈیلاس میں مداحوں کے ساتھ ہولی منائی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے امریکا کے شہر ڈیلاس میں مداحوں کے ساتھ ہولی منائی۔      

اُنہیں اس ویڈیو میں اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھے ہوئےجبکہ بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کو گاڑی کے ارد گرد جمع ہوئے اداکار کی تعریف کرتے اور ہولی کا جشن منانے کے لیے رنگ ہوا میں اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کارتک آریان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈیلاس سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے مداحوں کے ساتھ گزرے اپنی زندگی کے اس یادگار لمحے کی ویڈیو بھی بنائی۔ 

اُنہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پردیس میں اپنے دیش جیسا احساس ہوا‘۔

مزیدپڑھیں: دنانیر مبین کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اُنہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’یہ سب میرے لیے ناقابلِ یقین ہے‘۔ پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’یہ ہولی ہمیشہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گی‘۔

اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔