دس سال بعد عائزہ خان اورحمزہ علی عباسی پھر سے  ایک ساتھ

Mar 07, 2023 | 09:53:AM
ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان 10 برس بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یب ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان 10 برس بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

گزشتہ دنوں اداکار حمزہ علی عباسی کی ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی ہیروین کون ہوگی، کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

تاہم اب اس پر سے پردہ اُٹھ گیا ہے، اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس پروجیکٹ کا حصہ ہونے کا اعلان کرتےہوئے لکھا کہ ’اپنے نئے پروجیکٹ ’جان جہاں‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! انشاء اللہ یہ کامیاب رہے گا۔ ’پیارے افضل‘ کے 10 سال بعد ایک بار پھر حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انہوں نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ دوبارہ کام کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ ساتھی فنکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔

مزید پڑھیں:زرنش خان  کی عمرے کے بعد حجاب میں تصایر

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز کا شکریہ ادا کیا کہ اتنی اچھی کہانی کت ساتھ اس جوڑی کو ایک بار پھر اسکرین پر پیش کیا ، جسے ردا بلال نے تحریر کیا ہے، قاسم علی مرید نے ہدایت کاری جبکہ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔