آریز خان کو حبا بخاری سے شادی پر پچھتاوا؟ اداکار نے ایسا گانا گنگنا دیا، اہلیہ اور مداح حیران

Mar 07, 2022 | 23:14:PM
آریز خان، حبا بخاری، خوبصورت جوڑوں،
کیپشن: آریز خان اور حبابخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آریز خان اور حبا بخاری کا شمار پاکستان کے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے، دونوں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں اچھا مقام حاصل کر چکے ہیں ، دونوں کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فین فالورز ہیں۔
رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں ایک پروگرام میں شریک ہیں، جس میں میزبان اداکار آریز خان سے گانا گنگنانے کیلئے کہتے ہیں تو آریز اپنی اہلیہ کے ہاتھ سے مائیک لے کر گنگنانا شروع کر دیتے ہیں،گانے کے بول کچھ یوں ہیں ” غلطی کر بیٹھا ہے، دل غلطی کر بیٹھا ہے“۔جس پرحبا بخاری کا اپنے شوہر کی بے سرو ی آواز پر ہنس ہنس کر برا حال ہو جاتا ہے، اس پر میزبان بھی آریز کیساتھ ملکر گنگناتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف کمنٹس کئے جا رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم بلوچ کی نئی تصاویر ، مداح دیکھ کر دنگ رہ گئے