سیاسی صورتحال تبدیل ،رابطے ہو رہے ہیں۔حکومت آگے بڑھے اورپہلے فیصلہ کرے۔پرویز الٰہی کا مشورہ

Mar 07, 2022 | 19:41:PM
سیاست۔مشورہ۔فیصلہ۔تحریک انصاف۔رابطے
کیپشن: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیدیا ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ۔  ملاقا ت میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جو سیاسی حالات ہیںاس کا تقاضہ ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے کیونکہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ سیاسی صورت حال تبدیل ہورہی ہے ،اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جہانگیر ترین کے گھر ناراض گروپ کا اجلاس ۔عبدالعلیم خان ترین گروپ میں شامل۔وفاق اور پنجاب حکومت پر تنقید