پاکستان میں تیل دبئی سے بھی سستا ہے۔عمران خان

Mar 07, 2022 | 14:56:PM
  پاکستان میں تیل دبئی سے بھی سستا ہے۔عمران خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہےکہ ہم نے مہنگائی روکنے کے لیے تیل پر بڑی سبسڈی دی جیسے جیسے ٹیکس بڑھے گا مزید مہنگائی سے پسے ہوئے طبقے کو اوپر لائیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں احساس راشن پروگرام کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ صحت کارڈ ہماری حکومت کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، غریب گھرانے میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ وہ پرائیوٹ ہسپتال میں علاج کراسکے گا، مجھے ڈاکٹر نے فون کرکے بتایا کہ پہلی مرتبہ صحت کارڈ پر ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سوائے سندھ کے پاکستان کے ہر خاندان کو اس ماہ کے آخر تک صحت کارڈ مل جائیگا، یہ کارڈ کسی بھی ہسپتال میں چل سکتا  ہے۔ امیر ترین ملکوں میں بھی مفت ہیلتھ انشورنس نہیں ملتی لیکن صحت کارڈ دینے کا مقصدیہی ہے کہ ہمارا ملک مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا علیم خان سے رابطہ

 عمران خان نے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی کی  لہر ہے لیکن پاکستان اب بھی دنیا میں سستا ترین ملک ہے، دبئی میں تیل  ان کی اپنی زمین سے نکلتا  ہے مگر پاکستان میں ڈیزل اور پٹرول دبئی سے سستا فروخت ہورہا ہے،  سارے برصغیر میں سب سے سستا تیل پاکستان میں ہے، ہم  نے یہ اس لیے سستا کیا کیونکہ تیل  مہنگا  ہونے سے ہر  چیز مہنگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس بڑھ رہا ہے اور ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، اگر ٹیکس نہ ہوتا تو بجلی، پٹرول اور ڈیزل پر چھوٹ نہیں دے سکتے تھے، اس لیے جیسے جیسے ٹیکس بڑھے گا ہماری کوشش ہوگی کہ نچلے طبقے کو اوپر لائیں۔احساس راشن کا مقصد ہے کہ دو کروڑ خاندان اس پروگرام سے کریانہ اسٹور سے جاکر آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:10روپے پٹرول سستا کرنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ