پنجاب کی سیاست میں ہلچل،بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز سے ملاقات

Mar 07, 2021 | 14:39:PM
پنجاب کی سیاست میں ہلچل،بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کی تیاریاں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری متحرک ،اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  نے چیئرمین پی پی کا استقبال کیا،دونوں رہنماؤں میں ملاقات   جاری۔حکومت مخالفت تحریک اور پنجاب حکومت میں تبدیلی پر مشاورت کی جارہی ہے ۔ن لیگ کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر  حمزہ شہباز نے خوش آمدیدکہا، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کا پرتپاک استقبال کیا۔گاڑی پر پھولوں  کی پتیاں نچھاور کیں اور ویلکم ویلکم بلاول بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے وفد  کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ حمزہ شہباز سے  ملاقات میں چئیرمین سینٹ، حکومت کے خلاف تحریک اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات  پر مشاورت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضی اور چودھری منظور بھی شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ  بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ملاقات کےلئے آئیں گے۔ جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو  کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاجائےگا۔