ھٹیاں بالا سمیت آزاد کشمیر بھر میں سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ھٹیاں بالا سمیت آزاد کشمیر بھر میں سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں۔
ھٹیاں بالا شہر کے مرکزی بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، جہاں شہری خرید و فروخت میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے جبکہ تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی بلا تعطل جاری ہیں۔
مقامی آبادی روزمرہ معمولات کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور عوام اطمینان کے ساتھ اپنے روزمرہ معاملات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع