سیاسی معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، کشمیریوں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی:بلاو ل بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اور ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی،سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔
پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق مشاورت کی گئی ۔
بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور کو پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورت حال سے متعلق تجاویز دیں، بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی تجاویز کو سنا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گا اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائے گا۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت کشمیر کی موجودہ صورتحال پر زرداری ہاوس میں48 گھنٹوں میں تیسرا اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، وزراء اور اراکین اجلاس میں شریک ہوئے،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آئندہ سیاسی اور انتظامی حکمت عملی اور حکومتی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس سے قبل فریال تالپور اور فیصل ممتاز راٹھور کے سربراہی میں دو اجلاس گزشتہ روز ہوئے جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اہم رہنما، سابق وزرائے اعظم اور پارلیمانی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع