اوپیک پلس کا بڑا فیصلہ،تیل کی سپلائی بڑھانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں تیل کی پیداوار کے کوٹے میں مسلسل چوتھی بار اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس کے رکن ممالک جولائی سے یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی پیداوار کی منظوری دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق خلیجِ ہرمز کی بندش اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث کئی رکن ممالک اپنی مقررہ پیداواری صلاحیت حاصل نہیں کر پا رہے، جس سے عالمی تیل سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوفناک طوفان،بڑادرخت خاتون پر آ گرا ،ویڈیو نے دل دہلا دئیے
اوپیک پلس کے سات اہم ممالک، جن میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں، اپریل سے جون تک بھی پیداوار کے اہداف میں اضافہ کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتی سطح کے مکمل اوپیک پلس اجلاس میں مجموعی پالیسی برقرار رکھنے کا امکان ہے، تاہم پیداوار کے کوٹے میں اضافے کا اعلان عالمی تیل مارکیٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔