چین میں طوفانی ہوائیں ،درخت خاتون پرآ گرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین کے شہر ہینگشوی میں شدید طوفانی ہواؤں کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون پہلے ایک بڑے خیمے کی زد میں آ کر گر گئیں اور پھر اسی لمحے ایک بڑا درخت اکھڑ کر ان پر آ گرا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں نے علاقے میں تباہی مچا دی، درخت زمین سے اکھڑ گئے اور سڑکوں پر موجود اشیاء ہوا میں اڑنے لگیں۔
خاتون طوفانی جھکڑ میں گر کر خیمے میں پھنس گئی تھیں کہ اسی دوران ایک 20 فٹ اونچا درخت جڑ سے اکھڑ کر ان کے اوپر آ گرا۔
یہ بھی پڑھیں:جہاز کے لینڈنگ گیئر میں ہیڈ فونزپھنس گئے ، ہنگامی لینڈنگ
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور درخت کو کاٹ کر ہٹایا گیا۔ حیران کن طور پر خاتون معمولی زخمی حالت میں زندہ بچ گئیں۔
یہ واقعہ چین میں حالیہ شدید موسم اور سیلابی صورتحال کے دوران پیش آیا ہے، جہاں گزشتہ ہفتوں میں درجنوں افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔