ہیڈفونز کی غلطی، جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )لزبن سے لندن ہیثرو جانے والی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ تبدیل کرنا پڑا جب ایک گراؤنڈ اسٹاف اہلکار کی غفلت سے طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر پر ہیڈفونز پھنس گئے۔
TAP ایئر پرتگال کی پرواز TP2678 جب روانہ ہوئی تو کچھ دیر بعد طیارے کے پچھلے حصے میں مسافروں نے غیر معمولی جھٹکوں اور آوازوں کی شکایت کی۔
پائلٹ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر طیارے کو پرتگال کے شہر پورٹو کی طرف موڑ دیا، جہاں محفوظ لینڈنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مقامی لوگ سڑکوں پر،سیاح خوار ،ہوٹل بند کر دئیے گئے
بعد میں انکشاف ہوا کہ ایک گراؤنڈ اسٹاف اہلکار نے طیارے کی دیکھ بھال کے دوران اپنے ہیڈفونز جہاز کے اگلے حصے سے ہٹا نہیں سکے تھے، جس کے باعث وہ ٹیک آف کے وقت پھنس گئے۔
ایئرلائن کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر کیا گیا اور کسی بھی مسافر کو خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی اور لوگ اس پر حیرت اور مزاحیہ تبصرے کرتے رہے۔