سپین:سیاحت کیخلاف مقامی افراد کا غصہ شدت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سپین کے مشہور سیاحتی جزیرے لینزاروٹےمیں سیاحت کے خلاف مقامی افراد کا غصہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں بعض شہریوں نے سیاحوں کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشتعل مقامی افراد نے اپارٹمنٹس کے باہر لگے کی لاک بکس پر مضبوط گوند لگا کر انہیں بند کر دیا ہے تاکہ سیاح اپنی رہائش گاہوں میں داخل نہ ہو سکیں، اس کے علاوہ بعض علاقوں میں جعلی پولیس ٹیپ لگا کر ساحلوں اور قدرتی مقامات کو بند ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی سیاحت نے کرائے بڑھا دیئے ہیں، ساحلوں پر رش بڑھ گیا ہے اور رہائشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کچھ شہریوں کا دعویٰ ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے کرایوں کے باعث گھروں سے محروم ہو کر گاڑیوں یا عارضی جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
تاہم دوسری طرف کاروباری افراد اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیاحت ہی جزیرے کی معیشت کا بنیادی سہارا ہے، اور اسے کم کرنے کے بجائے بہتر طریقے سے منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق لینزاروٹےمیں ہر سال 2 ملین سے زائد برطانوی اور آئرش سیاح آتے ہیں، اور سیاحت جزیرے کی معیشت کا اہم ستون ہے، مگر اب زیادہ معیاری سیاحوں کو راغب کرنے کی پالیسی پر بھی بحث جاری ہے۔