بلاول بھٹو آزاد کشمیر کی صورتحال سے ناخوش، اہم اجلاس آج شام طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال سے ناخوش ہیں۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ناخوش ہیں اور آج کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرایوں میں بڑےاضافے کی تیاریاں
یاد رہے کہ 2 روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا جبکہ کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔