امریکی ویزے کا حصول، بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کر دیئے

Jun 07, 2026 | 10:54:AM
امریکی ویزے کا حصول، بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ  میں عارضی ملازمت کا ایچ ون بی ویزا لینے میں بھارتی شہریوں نے فراڈ کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق 2015ء سے اب تک 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا پراسس کیے گئے، جن میں 70 فیصد بھارتی شہریوں کے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت سے ویزا کی درخواست دینے والے 80 سے 90 فیصد افراد یا تو جعلی دستاویز کے حامل تھے یا اس ملازمت کے لیے اہل ہی نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:امریکہ :ثقافتی میلے میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں کئی یونیورسٹیاں جعلی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہیں، ایک یونیورسٹی ایسی بھی ہے جس نے کم سے کم 36 ہزار جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں۔ 

ایچ ون بی ویزا ایسے غیرملکیوں کو دیا جاتا ہے جنہیں امریکی کمپنیاں مخصوص شعبوں میں عارضی طور پر اپنے پاس ملازمت دینا چاہتی ہیں۔