امریکہ :ثقافتی میلے میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Jun 07, 2026 | 09:24:AM
امریکہ :ثقافتی میلے میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کےمطابق فائرنگ ٹولیڈو میں ایک کمیونٹی سٹریٹ فیسٹیول کےقریب ہوئی،جہاں دو روزہ ثقافتی میلہ منعقد کیا جا رہا تھا۔

امریکی حکام کاکہنا ہےکہ فائرنگ کےنتیجےمیں زخمی ہونے والےمتعدد افرادکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،جبکہ بعض زخمیوں کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کےمطابق واقعے کی وجوہات اورفائرنگ میں ملوث افراد کےبارےمیں تحقیقات جاری ہیں۔

 قانون نافذکرنےوالے ادارےشواہداکٹھےکررہےہیں،واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین