فٹبال ورلڈ کپ2026: امریکہ کا ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے دینے سے انکار

Jun 07, 2026 | 09:39:AM
فٹبال ورلڈ کپ2026: امریکہ کا ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ نے ٹیم کے مکمل وفد کو ویزے جاری نہیں کیے،

 کھلاڑیوں اور ضروری ٹیکنیکل اسٹاف کو تو اجازت دے دی گئی ہے تاہم ٹیم کی انتظامیہ کے 15 اہم افراد کو اب تک ویزے نہیں مل سکے۔

جن افراد کو ویزا جاری نہیں کیا گیا اُن میں ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر، میڈیا آفیسر، سکیورٹی اہلکار اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں جنہیں ٹیم کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکہ آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ :ثقافتی میلے میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی  کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملےکو  ویزے جاری کر دیے گئے ہیں تاہم دیگر حکام کے کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔

 ایرانی حکام نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے اور اس میں مداخلت کرے۔

دوسری جانب ایرانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے میکسیکو پہنچ گئی ہے جہاں وہ اپنے گروپ مرحلے کے میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق ایران اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ اسی شہر میں بلجیم سے بھی اس کا مقابلہ متوقع ہے۔