آلائشوں کیلئے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے ہیں: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی مہم جاری ہے،ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک اٹک سے صادق آباد تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، پنجاب میں 3 دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔
عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ویسٹ مینجمنٹ عملے سے تعاون کریں،پنجاب کی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربانی کے بعد سڑکوں کو عرقِ گلاب اور فینائل سے دھویا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ آگ کی لپیٹ میں ،جنگل میں لگی آگ نے 6 کلومیٹر رقبہ لپیٹ میں لے لیا