اٹک ، تورغر کے دریائے سندھ میں 3 لڑکے ڈوب گئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عیدالاضحی کے موقع پر اٹک اور تورغر کے دریائے سندھ میں تین لڑکے نہانے کے دوران ڈوب گئے، اٹک میں دریائے سندھ میں نہانے کے دوران لڑکا ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے لڑکے کی لا ش نکال لی، اٹک کی انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں دفعہ 144کے تحت نہانے پر پابندی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق تورغر کے علاقے سورمل نصرت خیل میں دو لڑکے دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک لڑکے کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت میں کورونا کیسز میں اچانک اضافہ، مریض 5 ہزار سےمتجاوز