وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

Jun 07, 2022 | 12:10:PM
حمزہ شہباز،وزیراعلیٰ پنجاب،لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: منحرف اراکین کے ووٹ منفی ہونے سے حمزہ شہباز اکثریت نہیں رکھتے: درخواستگزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زنیب عمیر سمیت تین ارکان اسمبلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ درخواست گزار رکن اسمبلی کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منحرف اراکین کی پوزیشن واضح ہو چکی ہے اور منحرف اراکین کے ووٹ منفی ہونے سے حمزہ شہباز اکثریت نہیں رکھتے۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کتنا ؟ کہاں خرچ ہوگا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پنجاب حکومت کے وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا اور نشاندہی کی کہ درخواست گزار تحریک انصاف کی اراکین ہیں، ان کے پاس اسمبلی سے رجوع کرنے کا اختیار ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار حمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

 عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 20 جون کو ہوگی۔