عمران خان کو بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی کی اہم شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

Jun 07, 2022 | 00:20:AM
پیپلزپارٹی، مختلف سیاسی جماعتوں، رہنمائوں، شمولیت کا سلسلہ جاری ،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ضلع دادو کے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر خلیل سکندر کھارو نے ملاقات کی، ڈاکٹر خلیل نے اپنے بھائیوں اور قبیلے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی میں شامل ہونے پر کھارو قبیلے کاشکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے صوبے بھر میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے،پیپلزپارٹی ملک میں بلاتفریق و بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ ڈاکٹر خلیل کی شمولیت سے ضلع دادو میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی۔
دوسری جانب ڈاکٹر خلیل سکندر کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے سیاسی مخالفت کے باوجود ہمیشہ عزت دی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عمران خان پر برہم