روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، دیگر غیرملکی کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

Jul 07, 2026 | 18:52:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، دیگر غیرملکی کرنسیاں مہنگی ہو گئیں
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ دیگر غیرملکی کرنسیاں مہنگی ہوگئیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.11 روپے سے کم ہوکر 278.10 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے اضافے سے 279.40 روپے ، یورو 33 پیسے اضافے سے 322.21  روپے ، برطانوی پاونڈ 1.23 روپے  مہنگاہوکر 376.80 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.59 روپے اورسعودی ریال2 پیسے اضافے سے 74.89 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کی بروقت،محفوظ اور مؤثر ہوم ڈلیوری ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی