وفاقی وزیرِ داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری نظام بہتر بنانے کا فیصلہ

Jul 07, 2026 | 18:21:PM
وفاقی وزیرِ داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری نظام بہتر بنانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے نظام کو مزید مؤثر، تیز اور قابلِ اعتماد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نادرا، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور ڈی ایچ ایل کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس کو مزید تیز، آسان اور محفوظ بنانے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے پاسپورٹ کی گھر تک فراہمی کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ پاسپورٹ کی بروقت، محفوظ اور مؤثر ہوم ڈلیوری یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک