عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ، حتمی فہرست جاری

Jul 07, 2026 | 10:05:AM
 عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ، حتمی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کو بھی انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حلقہ وار حتمی فہرست انتخابی نشانات سمیت جاری کر دی گئی ہے، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، جو بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کو انتخابی نشان سائیکل الاٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2026 میں مجموعی طور پر 846 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، جنہیں مقررہ ضابطے کے مطابق انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ۔۔!خام تیل کی قیمتوں میں  اضافہ

انتخابی نشانات کے اجرا کے بعد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرست اپنی ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں عوامی معلومات کے لیے آویزاں کر دی ہے۔