حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کیلئے شجاعت اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی:محسن نقوی
وفاقی وزیرِ داخلہ کا نشان حیدر پانے والے ارض وطن کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نشان حیدر پانے والے ارض وطن کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن کیلئے شجاعت اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کارگل کے محاذ پر حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی پر قوم کو رہتی دنیا تک فخر رہے گا، لالک جان شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ لالک جان اور وطن کے دیگر شہداء ہماری شان اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں، اگلے مورچوں پر جا کر دشمن کے سامنے ڈٹ جانے والے لالک جان نے غیر معمولی جرات اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، ان جیسے ہیرو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید اور ملک کے تمام شہداء کے خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، ارض پاک کے امن اور خودمختاری کیلئے شہدا کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتارا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!بیٹے نے پورا گھر اجاڑ دیا
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوت کی داستان شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی، نشانِ حیدر کا یہ عظیم وارث پاکستان کے عسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی تابندہ علامت ہے۔