پشاور: گھریلو تنازع پر فائرنگ، والدین اور بھائی قتل، ملزم فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد، والدہ اور بھائی کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کا بڑا اعلان، 18سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ