پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ،قرضوں پربھی شرح بڑھا دی گئی
کیپشن: پرائز بانڈز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ جبکہ قرضوں پر منافع پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فائلرز پر پرائر بانڈز جیتنے پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ،نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے منافع پرٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کے لیے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ،قومی بچت سکیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کا چالان، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا