میٹرک رزلٹ کا اعلان،ثناء ادریس کی پہلی اور بشریٰ عمران کی دوسری پوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد) میٹرک بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ثناء ادریس نےپہلی اور بشریٰ عمران نےدوسری اور ہانیہ یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بورڈ کے امتحانات میں جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 15497 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ،14795امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 702 امیدوار غیر حاضر رہے،البدر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول عامل کالونی کی ثناء ادریس نے89.27 فیصد نمبرحاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ماما انڈیگو اسکول سسٹم نواب اسماعیل خان روڈ گرومندر کی بشریٰ عمران نے87.73 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،تیسری پوزیشن بھی ماما انڈیگو اسکول سسٹم نواب اسماعیل خان روڈ گرومندر کی ہانیہ یوسف نے 87.36 فیصد نمبر کے ساتھ حاصل کی۔
جنرل گروپ ریگولر میں 10222امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے، 2804طلباء اور 7418طالبات شامل ہوئے۔کامیاب امیدواروں میں 108اے ون گریڈ، 971 اے گریڈ، 2157 بی گریڈ،2471 سی گریڈ، 863 ڈی گریڈاور29نے ای گریڈحاصل کیا،پرائیویٹ جنرل گروپ میں 4573امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے، 2935 طلباء اور 1638طالبات شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں میں 13اے ون گریڈ، 294 اے گریڈ،1020بی گریڈ،1181سی گریڈ،445 ڈی گریڈاور 18 نے ای گریڈحاصل کیا،تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 65.76 فیصد رہا،سماعت و گویائی سے محروم 124خصوصی طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے،114طلباء و طالبات کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 91.94 فیصد رہا،ابساء اسکول فار دی ڈیف کورنگی کے سید سیف علی شاہ نے89.64فیصد نمبرکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،حمیدہ حسن انصاری بنت عطاء الحسن نے 88.45فیصد نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ضیاء الرحمن ولدفضل الرحمن نے 86.18 فیصد نمبرکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،تینوں پوزیشنز ابساء اسکول فار دی ڈیف کورنگی کے طلباء و طالبات نے حاصل کیں۔
چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نےپوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:750روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی آئندہ ہفتے ہوگی