قطری شہزادی نے پاکستانی چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی 8,126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔
شیخہ اسماء آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں، خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ) پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں نمایاں ہوگئیں۔
شیخہ اسماء کا عزم اور حوصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی عالمی سطح پر ایک روشن مثال ہے، شیخہ اسماء آل ثانی کی یہ کامیابی قطر کا فخر اور خواتین کی عالمی مہمات میں اہم اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ