سانحہ 9 مئی کیس:11 گواہوں کی شہادت ریکارڈ، 13 کی جرح مکمل

Jul 07, 2025 | 20:53:PM
سانحہ 9 مئی کیس:11 گواہوں کی شہادت ریکارڈ، 13 کی جرح مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کیس کی سماعت کے دوران 11 نئے گواہوں کی شہادت ریکارڈ کر لی گئی جبکہ 13 گواہوں سے بیانات پر جرح کی گئی۔

سانحہ نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کے دوران 24 گواہان پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

جیل میں مقدمات کے ٹرائل کی کاروائی پانچ بجے تک جاری رہی، عدالت کے مطابق سپریم کورٹ کی ڈایریکشن پر مقدمات کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

پراسیکیوشن کے 11 نئے  گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، پراسکیوشن کے 13 پرانے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی گئی، ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی۔

تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 5 نئے گواہان اور 7 پرانے گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے، عسکری ٹاور حملہ کیس میں ایک نئے گواہ نے شہادت قلمبند کرائی۔

جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں 2 جدید اور 6 پرانے گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے، مغلپورہ، زمان پارک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں 4 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے، عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے۔

شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ