واٹس ایپ چیٹ کو مزید آسان بنانے کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واٹس ایپ میٹا کی ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے۔ اسے 180 سے زیادہ ممالک میں 2 بلین سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ یہ سادہ، قابل اعتماد اور نجی ہے، اس ایپ نے چیٹس کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق WaBetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں صارفین میسجز پر ریپلائی تھریڈ فارمیٹ میں کرسکیں گے،اس طرح کا فیچر سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک یا ایکس (ٹوئٹر) وغیرہ میں کمنٹس پر جوابات کرتے ہوئے استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔مگر اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ چیٹس کا تجربہ زیادہ آسان اور منظم ہوسکے۔ابھی ہر میسج پر کیا جانیوالا جواب الگ پوسٹ ہوتا ہے تو کئی بار پرانے جوابات کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔مگر اس فیچر کے تحت کسی گروپ چیٹ میں جوابات ایک ہی جگہ اوریجنل میسج کے نیچے نظر آئیں گے جس سے گفتگو کا متن واضح ہوگا۔واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژنز (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) میں اس فیچر کا عندیہ ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی بدولت صارفین کو پوری چیٹ ہسٹری میں کسی مخصوص میسج پر کئے جانے والے جوابات کو دیکھنے کیلئے پوری چیٹ ہسٹری میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔جب کوئی فرد کسی میسج پر ریپلائی کرے گا تو اوریجنل میسج پر ایک چھوٹا آئیکون نظر آئے گا۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے اس میسج پر کئے جانے والے تمام جوابات آجائیں گے۔صارفین اس میسج تھریڈ کے اندر براہ راست نئے جوابات بھی بھیج سکیں گے تاکہ کسی موضوع سے متعلق بات چیت کو ایک ہی جگہ تک محدود رکھا جاسکے۔یہ فیچر بھی گروپ چیٹس کیلئے مددگار ثابت ہوگا جہاں میسجز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ابھی اس فیچر کا اشارہ بیٹا ورژن میں ملا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کیلئےمتعارف کرایا جا ئیگا۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن میں اضافہ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا