روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا.
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوگیا،امریکی ڈالر کی قیمت283روپے 97پیسےسے بڑھ کر 284روپے 22پیسے ہو گئی
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر24 پیسے مہنگا ہوکر 286.64 روپے پر پہنچ گیاجبکہ یورو 56 پیسے کمی سے 337.64 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.62 روپے کمی سے 390.77 روپے پر آ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 78.10 روپے اور سعودی ریال 76.40 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نشئی شوہر کی بیوی کے ہاتھوں ڈنڈے سے دھلائی، پھر کیا ہوا؟افسوسناک خبر آ گئی