کے پی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پرحلف برداری کا معاملہ پھرشدت اختیارکرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ ایک بارپھرشدت اختیارکرگیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاس بلوانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی،اپوزیشن جماعتوں موقف ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے باوجود حلف نہ لینا آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے،مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروقت نہ بلایا گیا تو صوبائی حکومت آئندہ سینٹ انتخابات سے قبل آئینی بحران میں پھنس سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ21جولائی کو سینٹ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ارکان کی حلف برداری لازمی تصور کی جا رہی ہے،عدالتی احکامات پر عملدرآمد اورسینٹ انتخابات میں کسی قانونی پیچیدگی سےبچنے کے لیے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی جلد اجلاس طلب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ