امریکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کئی تجارتی اعلانات کرے گا: امریکی وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہاہے کہ امریکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر کئی اہم تجارتی اعلانات کرے گا، جو بدھ کے روز امریکی تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ سے قبل ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں مختلف ممالک نے اپنی مذاکراتی پوزیشن میں تبدیلی کی ہے ،میرے میل باکس میں کل رات بہت سے نئے آفرز اور تجاویز آئیں، اس لیے آئندہ چند دن کافی مصروف ہوں گے ، بیسنٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات سینیٹ فنانس کمیٹی کی ایک سماعت کے دوران کہی گئی، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بجٹ پر بات کر رہے تھے۔
ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ پیر کے روز دوپہر 12 بجے (ET) سے دیگر ممالک کو ٹیرف لیٹرز (محصولاتی خطوط) بھیجنا شروع کرے گا،ان خطوط میں الٹی میٹم نہیں دیا جائے گا بلکہ یہ ایک دوستانہ پیغام ہوگا،جیسا کہ بیسنٹ نے وضاحت کی،ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اتنا ہے کہ آپ کا شکریہ کہ آپ امریکہ کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں،ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ شرح ہے، جب تک آپ واپس آکر مذاکرات کرنا نہ چاہیں۔
انہوں نے TikTok ویڈیو ایپ کی ملکیت سے متعلق جاری بات چیت کو تجارتی مذاکرات سے جوڑنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
بیسنٹ نے مزید کہا کہ اگر چینی چاہتے ہیں تو ہمارے پاس مل کر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں، ہم بات کریں گے کہ کیا ہم صرف تجارت سے آگے بڑھ کر دیگر شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، چین نے مخالفت میں ردعمل دیدیا