مشہور فاسٹ فوڈ چین نے فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ متعارف کرا دی

Jul 07, 2025 | 10:04:AM
 مشہور فاسٹ فوڈ چین نے فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ متعارف کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے حال ہی میں ایک حیران کن اور منفرد پروڈکٹ متعارف کروائی ہے، ’ فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ، یہ ٹوتھ پیسٹ کے ایف سی کی مشہور 11 ہربز اینڈ اسپائسس کی خوشبو اور ذائقے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کی  پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ٹوتھ پیسٹ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ’کے ایف سی کا گرم، جوسی پیس آف اوریجنل ریسپی چکن‘ کھا رہا ہو، جو دانتوں پر ذائقے کی کوٹنگ کرتے ہوئے منہ کو تازگی بخشتا ہے۔

یہ منفرد پروڈکٹ کے ایف سی نے آسٹریلیا کی مشہور ٹوتھ کیئر کمپنی ’ہسمائل‘ کے ساتھ مل کر ایک محدود وقت کے لیے متعارف کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:45 فیصد پاکستانی تلی ہوئی اشیا کے شوقین نکلے

ہسمائل کے مارکیٹنگ مینیجر، کوبان جونز نے کہا، ’ہم نئی راہیں تلاش کرنے کے شوقین ہیں، اور کے ایف سی کے لیجنڈری فلیورز کو ایک روزمرہ کی چیز جیسے ٹوتھ پیسٹ میں شامل کرنا ایک زبردست تجربہ ہے۔

اگرچہ فی الحال یہ ٹوتھ پیسٹ دستیاب نہیں، لیکن صارفین کے ایف سی الیکٹرک ٹوتھ برش ضرور خرید سکتے ہیں، جو اب بھی ویب سائٹ پردستیاب ہے، یہ ٹوتھ برش تین مختلف کلیننگ موڈز، نرم برسٹلز اور بلٹ ان ٹائمر کے ساتھ آتا ہے۔