جرمنی، 1353 افراد کا وائلن بجانے کا منفرد ریکارڈ

Jul 07, 2025 | 09:41:AM
جرمنی، 1353 افراد کا وائلن بجانے کا منفرد ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی میں موسیقی سے محبت کرنے والے افراد نے ایک انوکھا اور یادگار کارنامہ سرانجام دیا، جہاں 1353 موسیقاروں نے بیک وقت وائلن بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس عظیم الشان مظاہرے میں ہرعمر کے افراد، بشمول بزرگوں اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

رنگا رنگ اس تقریب نے جہاں شائقین کو محظوظ کیا، وہیں موسیقی کی طاقت اور یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔

یہ اجتماع ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے ذریعے محبت، ہم آہنگی اور ثقافتی یکجہتی کی خوبصورت مثال بن گیا۔

مزید پڑھیں:ٹیکساس میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد82 ہوگئی