ٹیکساس میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد82 ہوگئی

Jul 07, 2025 | 09:31:AM
ٹیکساس میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد82 ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے۔

سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشیں، سیلاب کا الرٹ

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں مختلف علاقوں میں مکانات اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ درخت گرنے سے راستے بند ہیں۔

پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔