بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا،غلط مطلب نکالا گیا، کرس ووکس

Jul 07, 2025 | 09:24:AM
بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا،غلط مطلب نکالا گیا، کرس ووکس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انگلش کرکٹر کرس ووکس نے بابر اعظم پر کیے تبصرے کنگ بابر کی وضاحت کر دی۔

کرس ووکس نےایک پوڈ کاسٹ کےدوران وضاحت کرتےہوئےکہاوِیان ملڈرکی انسٹاگرام پوسٹ پرکنگ بابر لکھنا مذاق تھا،جنوبی افریقی لیگ میں ویان ملڈر کےساتھ کھیل رہا تھا،ملڈرکو پاکستانی فینز انسٹاگرام پرکنگ بابر لکھ کر تنگ کر رہے تھے،ہم دوست بھی ہنسی مذاق میں بار بار کنگ بابر کہتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:تاریخی فلم  سٹوڈیو 183 کروڑ روپے میں فروخت

کرس ووکس کا مزید کہنا تھاکہ کنگ بابرکمنٹ کرنے پر بابر فینز نےمجھے بھی نشانے پر لے لیا،بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا، غلط مطلب نکالا گیا،پاکستانی فینز بہت جذباتی ہوتے ہیں۔