تاریخی فلم سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمستان سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا۔
فلمستان سٹوڈیو کو 1943 میں اداکار اشوک کمار اور ششدر مکھرجی نے مل کر ممبئی میں بنایا تھا، ششدر مکھر جی اداکارہ کاجول اور رانی مکرجی کے دادا تھے۔
اس فلم سٹوڈیو میں اپنے زمانے کی مشہور فلموں کی شوٹنگز ہوئی ہیں اور اس کا شمار ممبئی کے بڑے سٹوڈیوز میں ہوتا تھا۔
فلمستان میں فلم ’چل چل رے نوجوان‘، ’شکاری‘، ’دو بھائی‘، ’ندیا کے پار‘، ’جگریتی‘، ’ناگن‘، ’تم سا نہیں دیکھا‘، ’انارکلی‘، ’شہید‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سمیت کئی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی شوٹنگز ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں کھیلتے سٹار پاکستانی بائولر زخمی
تاہم اب یہ 4 ایکڑ پر پھیلے اسٹوڈیو کو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا اور مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے یہ زمین خرید لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹوڈیو کی جگہ 50 منزلہ لگژری اپارٹمنٹس بنائیں جائیں گے اور اس منصوبے کی مالیت 3000 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب ال انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے فلمستان اسٹوڈیو کو فروخت کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ سے ڈیل کینسل کرنے اور اسٹوڈیو نہ توڑنے کی اپیل کی ہے۔