وادی نیلم؛ مٹی کا تودہ مکان پرگرنے سے 2 افراد جاں بحق

Jul 07, 2023 | 21:45:PM
وادی نیلم؛ مٹی کا تودہ مکان پرگرنے سے 2 افراد جاں بحق
کیپشن: ڈیڈ باڈیز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وادی نیلم میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے شکوٹ چھیجوا میں مکان تودے کی زد میں آگیا،ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے،پاک فوج نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔
جاںبحق ہونے والوں میں منزہ بی بی اور فرہاد شامل ہیں، زخمیوں میں ذوالقرنین اور انسا بی بی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر