اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

Jul 07, 2023 | 19:07:PM
اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیتے ہوئے کمپنیوں کو ہدایت جار ی کردی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے  ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی فروخت نوٹیفائیڈ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے،ایل پی جی سلنڈرز کی ڈسٹری بیوٹرز کو فراہمی کے وقت قیمتیں نمایاں درج کی جائیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں آوٹ لیٹس پر واضح طور پر درج کی جائیں۔

اوگرا نے مزید کہا کہ قیمتوں کے واضح اندراج سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ  ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے معائنہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر