سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Jul 07, 2022 | 00:58:AM
سپریم کورٹ، فیصل واوڈا، تاحیات نااہلی، اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 جولائی کو سماعت کرے گا۔جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں