انتخابی فہرستوں کی تیاری ۔ الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ چیئرمین نادرا

Jul 07, 2021 | 16:32:PM
 انتخابی فہرستوں کی تیاری ۔ الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ چیئرمین نادرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کو غلطیوں سے پاک و شفاف انتخابی فہرستیں بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستان الیکشن کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہا ہے۔تمام نادرا رجسٹریشن دفاتر میں جمعہ کے دن کو خواتین کی رجسٹریشن کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا۔
طارق ملک نے کہا کہ ملک بھر میں موجود 688 نادرا رجسٹریشن دفاتر میں خواتین کے لئے ایک ون-ونڈو کاونٹر قائم کئے جائیں گا۔خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا موبائل رجسٹریشن وینزکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے خواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا۔سماجی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لئے خواتین عملے پر مبنی نادرا کے دفاتر بنائے جائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی ، روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
ملک بھر کے 154اضلاع کی 430 تحصیلوں میں نادرا دفاتر قائم ہیں، مزید 66 تحصیلوں میں 14اگست تک نئے نادرا دفاتربھی کھول دیئے جائیں گے، بقیہ ماندہ تحصیلوں میں بھی عنقریب نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا