پیسوں کا لین دین .. دوست نے دوست  کوقتل کردیا

Jul 07, 2021 | 10:53:AM
پیسوں کا لین دین .. دوست نے دوست  کوقتل کردیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا واقعہ شیر شاہ کے جناح روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا۔مقتول ملک شیر اکبر کنسٹرکشن کا ٹھیکیدار تھا،ملک شیر اکبر  کا اپنے دوست فیصل سے پیسوں کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا،ملزم فیصل اپنے دوست  ملک شیر اکبر کے گھر آیا اور پیسوں کے معاملہ پر دونوں میں تکرار ہو گئی۔ملزم فیصل نے اپنے دوست پر پانچ فائر کئے اور فرار ہوگیا۔پولیس نے  لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: "سیلفی کا جنون 3 لڑکیوں کی جان لے گیا"