یونیورسٹی کی عمارت سے کودنے والی طالبہ کی حالتے سنبھل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے معاملہ میں پیشرفت ہوئی ہے،متاثرہ طالبہ فاطمہ کو خون اور پلیٹ لیٹس لگانے کے بعد حالت بہتر ہو گئی۔
جنرل ہسپتال کےانتظامیہ کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طالبہ کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،گزشتہ 3 روز سے متاثرہ طالبہ ہوش میں نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق ہوش میں نہ آنے کی وجہ سے متاثرہ طالبہ تا حال اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ نہ کروا سکی، فاطمہ احمد نامی نوجوان کو پسند کرتی تھی جس سے شادی کی خواہش مند تھی ،فاطمہ کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، حنا پرویز بٹ کا جنرل ہسپتال کا دورہ