جرمن شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر، پاکستان اور جرمنی میں دوہری شہریت کا معاہدہ طےہوگیا

Jan 07, 2026 | 20:51:PM
 جرمن شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر، پاکستان اور جرمنی میں دوہری شہریت کا معاہدہ طےہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تمام رسمی  اور دستاویزی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

اس معاہدے کے بعد جرمنی بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا  ہے جن کے ساتھ پاکستان کے دوہری شہریت کے انتظامات موجود ہیں۔

، سفارتی ذرائع کے مطابق اب جرمن شہریت  حاسل کرنے کے خواہشمند جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی پاکستانی شہریت ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان گھوڑ سواری کے میدان میں ٹاپ پر پہنچ گیا

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ  جرمنی میں مقیم وہ پاکستانی جنہوں نے جرمن شہریت کے حصول کے لئے پاکستانی شہریت ترک کی اب جلد اپنی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔ 

جلد پاکستانی ڈایا سپورا اور پاکستانی نژاد جرمن باشندوں کے ترک شدہ پاکستانی شہریت کے واپس حصول کے حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔