اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Jan 07, 2026 | 19:10:PM
اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیا ہے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا، سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلاٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ