وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کئے ہیں۔
سیکریٹری، انڈسٹریز ڈویژن سیف انجم کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔
یہ اضافی چارج 3 ماہ کیلئے یااس دوران مستقل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے تقرر تک تفویض کیا گیا ہے۔ ، نوٹیفکیشن
تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے ظاہر شاہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن آج جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی نیم حکیم نکلی، یوزرز کی صحت خطرے میں ڈال دی