سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر شہری کا قیمتی مکان منتقل کرنے کا انکشاف

Jan 07, 2026 | 17:52:PM
سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر شہری کا قیمتی مکان منتقل کرنے کا انکشاف
کیپشن: مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر شہری کا قیمتی مکان منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،مقدمے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انوار الحق، ڈرائیور سکندر، سکیورٹی گارڈ ابدال شاہ اور ڈیلنگ اسسٹنٹ یونس کو نامزدکیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سی ڈی افسران کی ملی بھگت سے جعلی این او سی جاری کروایا، ملزم محمد اشرف سے مکان خریدا جس کی تمام رقم ادا کر دی گئی، ملزم محمد اشرف سے مکان خریداری کا تحریری معاہدہ 5 اپریل 2021 کو کیا گیا تھا، ملزمان نے جعل سازی، دھوکہ دہی  سے جمع پونجھی سے محروم کیا۔ 

 متاثرہ شہری ملک محمد کاشف کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی 2026 میں اندراج کیسے کرائیں؟  آسان طریقہ سامنے آ گیا