کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری )موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعدکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیاگیا۔
ٹریفک پولیس کو فیکٹری او ای ایم ٹنٹ گلاسز وہیکلز کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیاگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق گاڑیوں کی سائیڈ سکرین اوربیک سکرین پر فیکٹری OEM نصب ٹنٹ گلاس غیر قانونی نہیں ہیں،ٹریفک قوانین کے مطابق اس کی اجازت ہے، لہٰذا چالان اور مقدمات درج نہ کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس پر نئی جدید سکیننگ مشینز لگانے کا فیصلہ
لاہور سمیت ٹریفک پولیس پنجاب کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل ٹریفک پولیس OEM ٹنٹ گلاسز گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے تھے۔